Monday, 27 April 2015

 

  • عدت
  • عدت کا معنی ہے گننا
  • شریعت میں عدت ان دنوں کو کہتے ہیں جنہیں عورت اپنے شوہرکی وفات کے  یا اس سے طلاق لینے کے بعد گن گن کر گزارتی ہے عدت کے واجب ہونے پر علماء اسلام کا اتفاق ہے
  • شریعت اسلامیہ نے عورت پر عدت اس لیے واجب کی ہے کہ
  • اس سے عورت کے رحم کی برات ہو سکے اورنسب مشتبہ نہ ہو سکے
  • رجعت کی حالت میں میاں بیوی کو دوبارہ رشتہ ازدواج قائم کر نے کا موقع مل سکے
  • عدت کے ذریعے نکاح کی اہمیت اور عظمت ثابت ہوتی ہےکہ جب تک ولی اجازت نہ دے اور گواہ حاضر نہ ہونکاح منعقد نہیں ہوگا اسی طرح طلاق کے بعد جب تک ایک خاص مدت تک عورت انتظار نہ کرے اسے دوسرے نکاح کی اجازت نہیں
  • کیو نکہ نکاح طلاق کوئ مذاق کھیل نہیں کہ جب چاہا کر لیا اورجب چاہا چھوڑ دیا بلکہ ازدواجی زندگی ایک مضبوط اورمنظم ضابطے کی پابند ہے عدت کی اقسام جوان عورت جس کی ماہواری آتی ہے اس کی عدت تین حیض ہے البقرا ء 
  •   
  •   بوڑھی عورت جس کی ماہواری بند ہو چکی ہواس کی عدت  تین ماہ ہے 
  • الطلاق آیت 4؛ 
  • جس عورت کا شوہر مر گیا ہو اگر وہ حاملہ نہ ہو تو اس کی عدت چار ماہ دس دن ہے البقراء 234
  • حا ملہ ۔مطلقہ اور متوفی  عنہا عورت کی وضع حمل تک ہے
  • منکوحہ عورت کو دخول سے پہلے طلاق ہوئ تو اسکی عدت نہیں ہے  الاحزاب 29
  • منکوحہ عورت عورت شوہر دخول سے پہلے انتقال کر جاے تو اس کی عدت چار ماہ دس دن ہےایسامحض شوہر سے اظہار محبت کے لیے ہے البقراء 234 طلاق کی عدت گزارنے والی عورت کے 
  •                        لیےشوہر کیطرف سےعدت تک کے لیے مکان اور خر چ واجب ہے   

No comments:

Post a Comment