پشت پناہی
ہر ملک میں اچھے یا برے لوگ ہوتے ہیں اور کچھ
لوگ اچھا کردار ادا کرتے ہیں اور اسی طرح کچھ لوگ انہیں اداروں کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں
ہر معا شرے میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو برے لوگوں کی پشت پناہی کرتے ہیں جو نظر
نہیں آتے اگر ان کے چیلے پھنس جاتے ہیں تو
وہ ان کو چھڑا لیتے ہیں اور لوگوں کو برے کاموں پہ لگا دیتے ہیں ایسے بد بخت لوگ
ہمارے معاشرے میں بھی پائے جاتے ہیں
شاید یہ لوگ اپنے ضمیر بیچ ڈالتے ہیں اچھا ئی
اور برائی میں فرق نہیں کرتے حرام اور حلال کی تمیز ختم کر دیتے ہیں اگر ایسے
لوگوں کے بارے میں کوئی زبان کھولتا ہےتو اسکی کردار کشی کی جاتی ہےاپنے جیسا
مشہور کرنے کی کوشش کرتے ہیں سب سے زیادہ مجھے اس وقت دکھ ہوا جب داڑھی والوں کو
میں نے اس طرح دیکھا ایسے لوگوں میں ہم کیسے فرق کریں داڑھی تو ہمارے رسول پاک صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے کم از کم اس کا احترام کرنا چاہیے آج جب میں نے
خبروں میں دیکھا تین بندوں نے طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی وہ تینوں داڑھیوں
والے تھے میں نے تو مدینہ میں چوری کرتے
لوگوں دیکھا میرے اپنے پرس کو کوئی چوری کر کے لے گیا بہت سارے لوگ جانتے ہوتے ہیں
کہ کون ان جرائم کے پیچھے لیکن وہ خاموش رہنے میں بہتری سمجھتے ہیں بس لوگ ان سے
مراسم برھانا پسند نہیں کرتے بد قسمتی سے یہ لوگ خود رو بیل کی طرح پھیلتے جا رہے
ہیں معا شرے سے برائی کا کیسے خاتمہ ہو اللہ کا فرمان ہے جب دو آدمی ہوتے ہیں تو
میں اس کا تیسرا ہوتا ہوں اورتین ہوتے ہیں تو میں ان کا چوتھا ہوتا ہوں دنیا کا
کوئی کونہ ذات باری تعالی سے چھپا ہوا نہیں اگر لوگ ہمیں بری باتوں میں ملوث کرنا
چاہتےہیں تو ہمیں اللہ سے ڈرنا
چاہیئے اچھائی ہمیشہ انسان کو سکھ دیتی ہے
اور برائی کرنے سے انسان اندر ہی اندر گھٹتا رہتا ہے ہمیں اللہ سے ڈرنا چاہیئے
کیونکہ ہم نے اپنے اللہ کو جواب دینا ہے دنیا میں تو اللہ نے ہر انسان کو اپنی
مرضی پہ چھوڑ دیا ہے لیکن یاد رکھو جوادہی
ضرور ہوگی قبر میں آپ کا ساتھ نہیں ہوگاجو عنقریب آنے والی ہیں
No comments:
Post a Comment