Wednesday, 6 December 2017

  1. دلوں کا سخت ہوناسورہ بقرہ آیت74پھر اسکے بعد تمہارے دل پتھر جیسے بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت ہو گے بعض پتھروں سے تو نہریں  بہ نکلتی ہیں اور بعض پھٹ جاتے ہیں ا ن سے پانی نکل آتاہے اور بعض اللہ تعالی سے گر گر کر گر پڑتے ہیں اور تم اللہ تعالی کو اپنے اعمال سے غافل نہ جانوپتھروں کی سنگینی کے باوجود ان سے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں اور جوجو کیفیت ان پر گزرتی ہے اس سے معلوم ہوتا ہیں کہ پتھروں کے اندر بھی ایک قسم کا ادراک اور احساس موجود ہے اس لیے اہل ایمان کو خاص طور پر تاکید کی گئ ہےسورہ الحدید آیت 16اہل ایمان ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جن کو اس سے قبل کتاب دی گئ لیکن مدت گزرنے کے بعد ان کے دل سخت ہو گےدلوں سخت ہو جانا یہ افراد اورامتوں کے لیےسخت تباہ کن اور اس بات کی علامت ہوتاہے کہ دلوں سے اثر پذیری کی صلاحیت سلب اور قبول حق کی استعدادختم ہو گئ ہے اس کےبعد اسکی اصطلاح کی توقع کم  اور مکمل فنااور تباہی کا اندیشہ زیادہ ہو جاتاہے

No comments:

Post a Comment