ڈرون حملے
آج پھر ڈرون حملہ ہوا اور بہت سارے
لوگ مارے گے
کتنے لوگ تھے کچھ معلوم نہیں کتنے بے گناہ بچے بوڑھے
عورتیں اور شاید ان کے
جانور تک
کھیت وکھلیان اور وہ زمین بھی اس قابل نہیں رہتی جس پر
بارود کے اثرات ہوں
ان لوگوں کا کیا قصور
ایسا زمانہ بھی آنا تھا کہ مارنے والے کو کچھ پتہ نہ ہو کہ
وہ کیوں مار رہا ہے
اور مرنے والے کو بھی پتہ نہ ہو کہ وہ
کیوں مارا جا رہاہے
آخر ایسا کیوں جب ایک نوجوان اپنے جسم پر بارود لے کر
گھوم رہا ہوتاہے تعلیم
کی کمی یا انتقام ۔انتقام اس قدر تکلیف
دہ کہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو ختم کرنے
کی ٹھان لے
اس جوان کے دل میں دنیا کی محبت نہیں مستقبل کے خواب
نہیں اس کے عزیز
رشتے دار کسی ڈرون حملے میں مارے
گے جو اس نے بارود کو اپنے جسم پر لپیٹنے کی ٹھان
لی یا
اسکو کسی نے بہکایا یا پیسے کا لالچ دیا یا اس کو کوئ اپنے
ناپاک ارادوں کے
لیے استعما ل کرنا چاہتا ہے کہیں پس پردہ
کوئ اور کہانی تو نہیں یا کوئ پاکستانیوں
اندرونی اور
بیرونی طور پر نقصان تو نہیں پہنچانا چاہتاہمیں اپنے لوگوں
کو اندرونی
اور بیرونی خطرات سے بچانا ہو گا لوگوں کو
تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا روز
گار کے مواقع
پیدا کرنے ہونگے صاف پانی
مہیا کرنا ہوگی تفرقہ بازی
ختم کرنا ہوگی
متحد ہونا ہو گا
سب صوبوں کے حقوق دینا ہونگے
جب کوئ جوان اپنے جسم پر بارود نہیں باندھے گا
اچھائ اور برائ میں فرق کرسکے گا اور ملک کی بہنیں
بیٹیاں بیوہ نہیں ہونگی اور
بچے یتیم نہیں ہونگےاور گھروں
میں چولہا جلے گا اوربچے دو وقت کی روٹی تو کھا سکے
گے
No comments:
Post a Comment