Thursday, 10 September 2015

ا حرام  باندھنے سے پہلے حاجی کو کیا کرنا چاہیے

مونچھ کٹواے۔ ناخن ترشوا ے زیرناف بالوں کواور بغلو ں کے بالوں  کوصاف کرے

  اگر کچھ دن پہلے صاف  کیا گیا ہے تو یہ کافی ہے

·     یعنی ان کو دوبارہ صاف کرنے کی کوئ ضرورت نہیں۔
·        
پانی سے غسل کر کے سارے جسم کو اچھی طرح صاف کرے تاکہ پسینہ اور 

جسم کی تمام گند گی صاف ہو جاے 
·          غسل کرتے وقت اکیلا ہونا چاہیے یعنی کسی کے سامنے غسل 

نہیں کر  نا چاہیے۔
·        بغیر سلی چادریں لے کر ایک کا   تہہ بند بناے اور دوسری کو اوپراوڑھ لے محرم   ایسی چپلیں پہنیں جو پیر کی انگلیوں اور ٹخنوں کوکھلا رکھے



 اگر صاف ستھری چادریں ہو تو بہتر ہے خواہ وہ دونوں دھلی ہوئ ہوں یا نئ

عورتوں کو چاہیے کہ احرام باندھتے وقت دستانہ وغیرہ اتار دے

سواے برقع نقاب اور دستانہ وغیرہ کہ اسکے پپننے  میں کوئ حرج نہیں ہے اور 

عورت کو احرام کے کپڑے کے لیے کو ئ خاص رنگ متعین نہیں ہے

 بعض لوگ سبز رنگ کے لباس میں احرا م باندھنا ضروری سمجھتے 

ہیں حا لانکہ اس کی کوئ حقیقت نہیں ہے اس طرح لوگ سفیدکپڑوں میں احرام  
 با ندھنا ضروری سمجھتےہے یہ بھی درست نہیں ہے کیونکہ اس میں مردوںکی 

مشا بہت ہے غسل کرنے کے بعد محرم اگر چا ہے  تو بدن پر خوشبولگا سکتا 

ہے  لیکن یہ خوشبو احرام کے کپڑوں پر بالکل نہ لگا ئ جا ے

 اس کے بعد احرا م  حج کی نیت کرے  عورت ہلکی ہلکی خوشبو لگا سکتی ہے

احرام کے معنی اور مفہو م

مذ کورہ افعال ادا کرنے کے بعد وہ احرام باندھے ۔احرام کا مطلب یہ ہے کہ 

حاجی حج یا عمرہ کی عبادت میں داخل ہونے کی نیت کرے

اگر حاجی نے اس عبادت  میں داخل ہونے کی نیت کر لی تو وہ محرم ہو جا تا 

ہے اگرچہ وہ نیت کے الفاظ زبان سے ادا نہ کرے

  اگر حاجی فرض نماز کے بعد احرام کی نیت کرتا ہے تو 

بہتر ہے اور اگر فرض نما ز کا وقت نہیں  ہے تو احرام باندھنے سے قبل دو 

رکعت نماز پڑھے یہ دو رکعت نمازفجر اور عصر کے بعد نہ پڑھے اور ان وقتوں میں بغیر نماز کے احرام باندھ لے


 اگر آپ کسی کی طرف سے حج بدل یا عمرہ کر رہے ہیں تو 

احرا م باندھنے کے وقت ا س آدمی کے نام کا ذ کر کریں  

اور کہیں۔لبیک اللھم اس آدمی کا نام لے کر جس کی طرف سے حج کرنا ہے 

No comments:

Post a Comment