Tuesday, 8 September 2015

سورہ انعام آیت 8اور یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ ان پر کوئ فرشتہ کیوں نہیں اتارا گیا اگر ہم فرشتہ بھیج دیتے تو سارا قصہ ہی ختم ہو جاتا پھر ان کو ذرا مہلت نہ دی جاتی
تفسیر
اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت اور رہنمائ کے لئے جتنے بھی انبیاء اور رسول بھیجے وہ انسانوں میں سے ہی تھے اور ہر قوم میں اسی کے ایک فرد کورسالت وحی سے نوازا جاتا تھا مثلا فرشتوں کو اللہ تعالی رسول بنا کر بھیجتا تو وہ انسانی زبان میں گفتگو ہی نہ کر پاتے  دوسرے وہ انسانی جذبات سے عاری ہونے کی وجہ سے انسان کے مختلف کیفیات وجذ بات کے سمجھنے سے بھی قاصر ہوتے
اللہ تعالی کا انسانوں پر بڑا احسان ہے کہ اس نے انسانوں کو ہی نبی اور رسول بنایا
سورہ آل عمران آیت 164
اللہ تعالی نے مومنوں پر احسان فرمایا جبکہ انہی میں سے ایک شخص کو رسول بنا کر بھیجا
اللہ تعالی کا فرمان ہے

یقینا میری رحمت میرے غضب پر غا لب ہے

No comments:

Post a Comment