Friday, 11 September 2015

ہر طواف یعنی سات چکر پورے کرنے کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا واجب ہے دو طوافوں کو ملانا اور درمیان میں نماز نہ پڑھنا مکروہ تحریمی ہے 

سات چکر لگالینے کے بعد کسی نے قصدا  آ ٹھواں چکرلگایا تو اب چھ مزید لگا کر ایک اور طواف ضروری نفل عبادت شروع کرنے کے بعد لازم ہوجاتی ہپے 

جن اوقات میں نماز مکروہ ہے ان اوقات میں طواف مکروہ نہیں ہے 

طواف کرتے ہوے اگر پنج وقتہ نمازوں میں سے کسی نماز کا وقت آجاے یا نماز جنازہ آجاے یا وضوکی ضرورت آجاے تو دوبارہ نئے سرے سے طواف شروع کرنے کی ضرورت نہیں جہاں سے چھوڑکر گیا تھا وہیں سے پورا کرے 


طواف کرتے ہوے اگر بھول جاے کہ کتنے چکر کئے ہیں تو پھر نئے سرے سے شروع کرے  ہاں اگر قابل اعتماد  شخص یاد دلادے تو اسکی یاد دہانی کے مطابق عمل کر سکتا ہے 

طواف کے دوران کوئ چیزکھانا پینا خریدو فروخت کرنا شعار گنگنانا اور بے ضرورت باتیں کرنا مکروہ ہے 

حالت طوافمیں نجاست حقیقہ سے پاک ہونا مسنون ہے اور نجاست حکمیہ سے پاک ہوناواجب ہے

حج اور عمرہ کے دونوں کے طواف میں رملکرنا مسنون ہے اور اضطباع بھی مسنون ہے

No comments:

Post a Comment