Sunday, 9 August 2015

حقوق
انسانی سوسائٹی کو نقصان سے بچانے اور نفع پہنچانے کا نام حق ہے والدین اور اولاد  استاد اور ساگرد ،میاں اور بیوی ۔ حاکم اور  رعایا ۔مالک اور مزدور  ،امیر اور غریب ،فرض سوسائٹی کے تمام طبقات کا ایک دوسرے پر حق ہے جس کا ادا کرنا فرض ہے
اور اسلام نے اس کی اددئیگی کی سخت تاکید کی ہے ان میں سب سے پہلےاورسب سے بڑا حق خالق کا اپنی مخلوق پر ہے
یعنی اللہ کا اپنے بندوں پر اور وہ یہ ہے کہ اللہ کے بندے اللہ کی بندگی کریں اور اس کے ساتھ کسی کو سریک نہ کریں
ارشاد ہے سورہ النساء۔آیت 6
اور اللہ کی بندگی کر اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اس کے بعد بندوں میں سے بندوں پر سب سے پہلا حق والدین کا حق اولاد پر ہے اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو،والدین کا صحیح معنوں میں حق تو ادا کرنا مشکل ہے لیکن حسب ذیل باتوں
کے ذریعے ان کا حق ادا  کرنا ہر اولاد پر فرض ہے
جب ماں اور باپ دونوں یا ان میں سے کوئ ایک بوڑھے ہوجائیں تو ان کو اف نہ کہنا چاہیے
ان کو ڈانٹنا نہیں چاہیے ،
ان سے ادب کے ساتھ بات کی جاے
اطاعت اور خدمت کا بازو محبت سے جھکانا چاہیے
ان کے حق میں رحمت و پیار کی دعا کرنی چاہیے
سورہ بنی اسرائیل آیت 23
والدین میں ماں کا حق باپ سے زیادہ ہے
ماں کے پاوں کے نیچے جنت ہے
والد خوش ہے تو اللہ بھی خوش ہے
والدین کی خددمت سے دعائیں قبول ہوتی ہیں اور مصائب دور ہوتے ہیں شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ ماں باپ کی نافرمانی ہے 

No comments:

Post a Comment