Tuesday, 14 July 2015
پیغمبر کے ہاتھ پر معجزہ
اور ولی کے ہاتھ پر کرامات ہوتی ہیں
سورہ انعام آیت 35
اللہ نور ہے آسمانون کا اور
زمین کا اس کے نور کی مثال مثل ایک طاق کے ہے جس میں چرا غ ہو اور چرا غ شیشہ کی
قندیل میں ہو اور شیشہ مکمل چمکتے ہوئے روشن ستارے کے ہو وہ چراغ ایک بابرکت درخت
زیتون کے درخت سے جلایا جاتا ہو جودرخت نہ مغربی ہے نہ مشرقی خود وہ تیل قریب ہے
کہ آپ ہی روشنی دینے لگے اگرچہ اسے آگ نہ بھی چھوئےنور پر نور ہے اللہ تعالی اپنے
نور کی طرف رہنمائی کرتا ہے جسے چاہے لوگوں کے سمجھانے کو یہ مثالیں اللہ تعالی
بیان فر مارہا ہے اور اللہ تعالی ہر چیز کے حال سے بخوبی واقف ہے
تفسیر
اگر اللہ نہ ہوتا توآسمان
میں نور ہوتا نہ زمین میں آسمانوں زمین
میں کسی کو ہدایت نصیب نہ ہوتی اللہ تعالی ہی زمین و آسمان کو روشن کرنے والا ہے
اسکی کتاب نور ہے اس کا رسول بحثیت صفات کے نور ہے ان دونوں کے ذریعے سے زندگی کی تاریکیوں
میں رہنمائی اور روشنی حاصل کی جاتی ہے اللہ تعالی کی ذات نور ہے اسکا حجاب نور ہےاو
رہر ظاہری اور معنوی نور کا خالق اسکا عطاکرنے والا اور اسکی طرف ہدایت کرنے والا
صرف ایک اللہ ہے جس طرح ایک چراغ طاق میں ایسا چراغ ہو جو شیشے کی قندیل میں ہو اس
میں بابرکت تیل ڈالا گیا ہو وہ آگ دیا سلائی دکھا ئے بغیر ہی بذات خود روشنی ہو جائے اور یوں ساری
روشنیاں ایک طاق میں جمع ہوگئی ہواور وہ نور بن گیا اسی طرحاللہ تعالی کے نازل
کردہ دلائل براہین کی حثیت واضع ہوگئی اور ایک سے بڑھ ایک یعنی نور علی نور ۔ نور
جو مشرقی ہے نہ مغربی یہ مطلب کہ یہ درخت ایسے کھلے میدان اور صحرامیں ہے کہ اس پر
دھوپ صرف سورج کے چڑھنے یا غروب ہونےکے وقت ہی نہیں پڑتی بلکہ سارے دن دھوپ میں رہتا
ہے اور ایسے درخت کا پھل بہت عمدہ ہوتا ہے اس سے مراد زیتون کا درخت ہےجس کا پھل اور
تیل سالن کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور چراغ میں تیل کے طور پر بھی ۔ نور سے مراد
، ایمان اسلام ہے اللہ تعالی جن کے اندر ایمان کی طلب اور نور دیکھتا ہے ان اس نور
کی طرف رہنمائی فرما دیتا ہے
Monday, 13 July 2015
نماز کے مسائل
معراج کی رات پانچ نمازیں فرض کی گئ
ہجرت سے قبل دو دو رکعت اور
ہجرت کے بعدچار چار رکعت نماز فرض ہوئ
روزانہ باقاعدگی سے پانچ
نمازیں ادا کرنے سے تمام صغیرہگناہ معاف ہو جاتے ہیں ْ
ہر نماز دو نمازوں کے وقفے
میں سر زد ہونے والے صغیرہ گناہوں کی مغفرت کا باعث بنتی ہےبے نماز کا انجام قارون
/ فرعون اور ہامان اور ابی خلف کے ساتھ ہوگا
اسلام اور کفر کے درمیان حدفاصل نماز ہےدس برس کی عمر تک اگر بچہ نماز کا عادی نہ بنے تو اسے مار کر نماز پڑھوانی چاہیے
صرف نماز عصرکا فوت ہوجانا
ایساہے جیسے کسی کا مال اور اہل و عیال لٹ جاے
بیمار آدمی جس حالت میں بھی
نماز پڑھ سکے پڑھے
نماز عشاء اور فجر کے لیے نمازمیں نہآنا نفاق کی علامت ہے
دکھاوے کی نماز فتنہ دجال سے بھی بڑا فتنہ ہے
بھی بڑا فتنہ ہےدکھاوے کی نماز شرک ہے
Tuesday, 7 July 2015
جادو گر کی سزا
سورہ بقرہ آیت 165
اور بعض لوگ ایسے ہیں جو غیر اللہ کوشریک بناتے ہےخدا کی سی محبت کر تے ہیں لیکن جو ایمان والے ہیں وہ تو خدا کے ہی زیادہ
دوست دار ہیں ا ور کاش ظالم لوگ جو بات عذاب کے وقت دیکھیں گےاب دیکھ لیتے سب طرح کی
طاقت اللہ ہی کو ہےاور یہ کہ خدا سخت عذاب دینے والاہے
سورہ بقرہ آیت166
اس دن کفر کے پیشوا اپنے پیروں سے بیزاری ظاہر
کرے گےاور دونوں عذاب الہی دیکھ لیگے اور ان کے آپس کے تعلقات منقطع ہو جاے گےیہ
حال دیکھ کر پیروی کرنے والے کہیں گے اے کاش ہمیں پھر دنیا میں جانا نصیب ہوتاکہ
جس طرح ہم سے بیزار ہورہے ہیں اسی طرح ہم بھی ان سے بیزار ہوں اسطرح خدا ان کے
اعمال حسرت بنا کر انہیں دکھاے گااور وہ دوزخ سے نکل نہیں سکے گے
سورہ بقرہ آیت 173
جو لوگ خدا
کی کتاب سے ان آیتوں اور ہدایتوں کوجو اس نے نازل فرمائ ہیں چھپاتے ہیں اور اس کے
بدلے تھوڑی سی قیمت
یعنی دنیاو ی منفعت حاصل کرتے ہیں وہ اپنے پیٹوں
میں محض آگ بھرتے ہیں ایسے لوگوں سےخدا قیامت کے دن کلام نہ
کرے گا اور نہ ان کو
پاک کرے گاان کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہے
سورہ بقرہ 102 ترجمہ
اور وہ بلیقین جانتے ہیں کہ اس کے لینے والے کا
آخرت میں کوئ حصہ نہیں امام مالک رحمتا للہ علیہ فرماتے ہیں جادو گر جو جادو کا عمل
کرتا ہو اور کسی نے اس پر جادو کا عمل نہ کیا ہو اس شخص کی مثال اس شخص کی سی ہےجس
کے بارے میں اللہ تعالی آیت میں بتایا گیا ہے امام ابن منذر رحمتاللہ فرماتے
ہے کہ جب کوئ سخص یہ اعتراف کر لے کہ اس نے ایسے کلام کے ساتھ جادو کیا ہے جس میں
کفر پایا جاتا ہواور وہ اس سے توبہ نہیں کرتا تو اسے قتل کر دینا واجب ہے
اگر اس نے ایسے کلام کے ساتھ جادو کیا ہو
جس میں کفر نہیں پایا جاتا ہوتو اسے قتل
کرنا جائز نہیں ہو گا ہاں اگر جادو گر ماء نے دلیل لی ہےجو جادو گر کو کافر کہتے ہے یہ امام جنبل اور صلف صلحیں
نے جادو کا عمل کرکے جان بوجھ کر دوسرے شخص کو
نقصان پہنچایا جس سے قصاص واجب ہو جاتا ہےتو اس سے قصاص لیا جاے گا اور اگر
نقصان سے قصاص لا زم نہیں آتا تو اس سےدیت وصول کی جاے گا
حا فظ ابن کثیر رحمت اللہ اللہ تعالی کے اس فرمان
اگر یہ لوگ صاحب متقی بن جاتےکی تفسیر میں
فرماتے ہےکہ اس آیت سے علکاایک گروہ ہے
سلف کے ایک دوسرے گر وہ
کاموقف ہےکہ جادو گر کافر تو نہیں ہوتا البتہ واجب القتل ہوتا ہے
امام ابن قدامہ المقدسی رحمتاللہ
علیہ فرماتے ہے۔ جادو گر کی سزا قتل ہےیہی قول سیدنا عمر۔عثمان بن عفان۔ابن عمر
۔حفصہ، جندب بن عبداللہ جندب بن کعب قیس بن سعد۔ عمر بن عبدالعزیز ر حمتہ اللہ سے
مروی ہےامام ابو حنیفہ اور امام ما لک رحمتہ اللہ کا بھی یہی قول ہے
ایک اور روایت کے
مطابق امام احمد رحمت اللہ کا بھی یہی قول
ہے بجا لہ بن عبدہ فرماتے ہےکہ میں احنف بن قیس کے چچا جز بن معاویہ کاتب تھااسی
دوران میں ہمارے پاس سید نا عمر کا فرمان پہنچا
جسے انہوں ایک سال قبل لکھا
تھا کہ ہر جادو گر کو قتل کر دو لہذا ہم نے ایک دن میں تیں جادو گرو کو قتل کیا
امام ابن قدامہ المقدسی
رحمتہ اللہ اس روایت کو ذکر کرنے کے بعدفرماتے ہےاور یہ بات مشہور ہوگئ مگر کسی نے
اس پر انکار نہیں کیاچنا نچہ اس بات پراجماع امت ہوگیا
سیدناجندب بن کعب نے ولید بن
عقبہ کے پاس ایک جادو گر کو کرتب دکھاتے دیکھا ۔ جادو گر نے اس آدمی کو ذبح کرکےاس
کا سر تن سے جدا کر دیا اور پھر اسے سر کے ساتھ جوڑ دیا
سید نا جندب بن کعب رضی اللہ
عنہ نے آگے بڑھ کراس جادو گر کو قتل کر دیاپھر یہ آیت تلاوت فرمائ الانبیاء آیت 3
کیا وجہ ہے تم آنکھوں
دیکھتے جادو میں آجاتے ہو
اسی طرح حضرت حفصہ
رضی ا للہ کے بارے میں منقول ہےکہ انہوں نے اس لونڈی کےقتل کا حکم دیاتھاجس نے اس پر
جادو کیا تھالہذا اسے قتل کر دیا گیا
کس کے لئے
پیٹ کی آگ کیسے بجھتی ہےحرام یاحلال ۔
کچھ لوگ حرام حلال میں تمیز نہیں کرتے اور حرام
کھاتےہیں ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے حرام چیزوں کو استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہیں
اکثر سوچتی ہوں کہ ہمارےلوگوں کے بارے میں کہا جاتاہیں فلاں نے اتنے ارب کھا لئے
اور فلاں نے اتنےارب ان کے پیٹ ہیں یا دوزخ بھرنے کا نام ہی نہیں لیتےپھر میری
سمجھ میں ایک ہی بات آتی ہے کہ یہ لوگ اتنی کرپشن کرچکتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں
دوسرے لوگوں کے دوزخ بھر سکےاور اسطرح یہ اور لوگوں کو بھی پیسے دیتے ہیں اور ان
کے پیٹوں میں بھی دوزخ کی آگ بھرتےہیں اور اس ظرح اپنے اس طریقے کو جاری و ساری
رکھتے ہیں ہمارے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کا یہ طریقہ نہ تھاجولوگ
حرام حلال میں تمیز نہ ہوایسے لوگوں کو اقتدار میں نہیں ہونا چاہیئےغریب کو دو وقت
کی روٹی کھا نی مشکل ہوگئی ہیں لوگوں کو دوائیاں نہیں ،ملتی روزگار کی کمی ہےجسکی
وجہ سے برائیاں پھیل رہی ہیں اگر یہ لوگ سمجھ جائے جن لوگوں کو اقتدار ملاہے کل کو
اس کی جواب دہی ہونی ہیں ہیں تو شاید یہ لوگ حرام نہ کھائیں اور نہ ہی دوسروں کو
دیں بلکہ اپنےرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقوں پر عمل کرکے ایک ایسی مملکت
بنا ئے جہاں لوگوں کو ان کے حقوق مل جائےانشا ئ اللہ میرا ملک پاکستان ایسا ہوگا
جہاں لوگوں کو ان کے حقوق ملے گےاور میرے پیارے لوگ حرام اور حرام میں تمیزکرسکے
گے ۔
خون دل دے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب ۔
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھا ئی ہے۔
Saturday, 4 July 2015
Saturday, 27 June 2015
صد قۃ الفطر ♥
صد قۃ الفطر
صدقۃالفطر ہر فرد مسلم خواہ وہ چھو ٹاہو یا بڑاعو رت ہو یا مرد آزا د ہو یا غلا م سب پر یکسا ں فرض ہے
صد قۃالفطر رو زہ دا ر کی معمو لی غلطیوں مثلا لغو،بےہو دہ گو ئ ۔و غیرہ سے صفا ئ اور سا تھ ہی فقرا ءومسا کین اور معذو رو ںکی امدا د کی غر ض سے فر ض کیا گیا ہے
گیہو ں جو چا ول ۔کشمش، چھو ہا رے پنیر وغیرہ کھا نے کی چیزو ں میں سے ایک صا ع دینا چا ہیے
صا ع کی مقدا رمو جو دہ بین الاقوا می وزن کے مطا بق دو کیلو چھ سو گرا م ہے
صد قۃالفطر اول رمضا ن سے لے کر عید کی نما ز کے لیے نکلنے تک ہےعید کی نما ز کے بعد صد قہ فطرادا نہ ہو گا
ز کو ۃ کے مستحقین پر صد قہ فطر بھی دیا جا نا چاہیے تا کہ وہ عید کے دن سوا ل سے بچ جا ے
بعض صحا بہ کے نز دیک جنس کی بجا ے اس کی قیمت بھی ادا کی جا سکتی .ہے
Tuesday, 26 May 2015
پشت پناہی
ہر ملک میں اچھے یا برے لوگ ہوتے ہیں اور کچھ
لوگ اچھا کردار ادا کرتے ہیں اور اسی طرح کچھ لوگ انہیں اداروں کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں
ہر معا شرے میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو برے لوگوں کی پشت پناہی کرتے ہیں جو نظر
نہیں آتے اگر ان کے چیلے پھنس جاتے ہیں تو
وہ ان کو چھڑا لیتے ہیں اور لوگوں کو برے کاموں پہ لگا دیتے ہیں ایسے بد بخت لوگ
ہمارے معاشرے میں بھی پائے جاتے ہیں
شاید یہ لوگ اپنے ضمیر بیچ ڈالتے ہیں اچھا ئی
اور برائی میں فرق نہیں کرتے حرام اور حلال کی تمیز ختم کر دیتے ہیں اگر ایسے
لوگوں کے بارے میں کوئی زبان کھولتا ہےتو اسکی کردار کشی کی جاتی ہےاپنے جیسا
مشہور کرنے کی کوشش کرتے ہیں سب سے زیادہ مجھے اس وقت دکھ ہوا جب داڑھی والوں کو
میں نے اس طرح دیکھا ایسے لوگوں میں ہم کیسے فرق کریں داڑھی تو ہمارے رسول پاک صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے کم از کم اس کا احترام کرنا چاہیے آج جب میں نے
خبروں میں دیکھا تین بندوں نے طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی وہ تینوں داڑھیوں
والے تھے میں نے تو مدینہ میں چوری کرتے
لوگوں دیکھا میرے اپنے پرس کو کوئی چوری کر کے لے گیا بہت سارے لوگ جانتے ہوتے ہیں
کہ کون ان جرائم کے پیچھے لیکن وہ خاموش رہنے میں بہتری سمجھتے ہیں بس لوگ ان سے
مراسم برھانا پسند نہیں کرتے بد قسمتی سے یہ لوگ خود رو بیل کی طرح پھیلتے جا رہے
ہیں معا شرے سے برائی کا کیسے خاتمہ ہو اللہ کا فرمان ہے جب دو آدمی ہوتے ہیں تو
میں اس کا تیسرا ہوتا ہوں اورتین ہوتے ہیں تو میں ان کا چوتھا ہوتا ہوں دنیا کا
کوئی کونہ ذات باری تعالی سے چھپا ہوا نہیں اگر لوگ ہمیں بری باتوں میں ملوث کرنا
چاہتےہیں تو ہمیں اللہ سے ڈرنا
چاہیئے اچھائی ہمیشہ انسان کو سکھ دیتی ہے
اور برائی کرنے سے انسان اندر ہی اندر گھٹتا رہتا ہے ہمیں اللہ سے ڈرنا چاہیئے
کیونکہ ہم نے اپنے اللہ کو جواب دینا ہے دنیا میں تو اللہ نے ہر انسان کو اپنی
مرضی پہ چھوڑ دیا ہے لیکن یاد رکھو جوادہی
ضرور ہوگی قبر میں آپ کا ساتھ نہیں ہوگاجو عنقریب آنے والی ہیں
Subscribe to:
Posts (Atom)