Saturday 30 August 2014


وہ چیزیں جو احرام کی نیت کرنے کے بعد حرام ہو جاتی ہیں

مرد اور عورت احرام باندھنے کے کے بعد ہر قسم کی خوشبو لگانا اپنے جسم پر یا کپڑے پر حرام ہے اور اسی طرح ان دنوں پر خوشبوسونگھنااور خوشبودار چیزوں کا استعما ل کرنا  بھی  ناجائز ہے  
جیسے خوشبو دار کھا نا پینا  اور خوشبو دار تیل ا ور اور خوشبودار صابن وغیرہ
حاجی مرد یا عورت جسم اور سر کے بال کسی ذریعے سے بھی کٹواناجائز ہے اسی طرح ناخنوں کاترشوانا بھی محرم مرد ہو یا عورت  دونوں کے لیے خشکی کے جانوروں کا  ممنوع ہے دوسرے شکا ر کرنے والے کی مدد کرنا اس کی طرف اشارہ وغیرہ سے بتلانا بھی حرام ہے
مباشرت اور بوس و کنارکرنا بھی بلکہ اپنی بیوی کو شہوت کی نگاہ سے دیکھنا بھی ممنوع ہے اسکے علاوہ خطبہ نکاح یا عقد نکاح بھی ممنوع ہے اس کے علاوہ خطبہ نکاح یا عقد نکاح  بلکہ نکاح کے بارے میں بات کرنا بھی ممنوع ہے
محرم مرد کے لیےسر کا کسی چپکنے والی چیز سے چھپانا بھی ممنوع ہے خواہ وہ عمامہ ہو یا ٹوپی رومال یا چادر وغیرہ اگر چھتری استعمال کی جاے تو کو ئ حرج نہیں۔

محرم مرد کے لیے سلے کپڑے پہننا منع ہے جیسے شرٹ دستانہ۔وغیرہ کمر بند ۔عینک انگوٹھی اور چپل کا استعمال جائزاور چپل کا استعمال افضل ہےؑعورت کے لیے نقاب لگانا ناجائز ہےاسطرح دستانہ کا پہننا جواون اورروئ کےبنے ہوےیا سلے  ہوے ہوناجائز ہے 

Saturday 23 August 2014

نواز شریف کے نام ،
کھپے کھپے کو نہ بلاو استعفی لاؤ
پومی بٹ کو نہ بلاو استعفی لاؤ
کھانے نہ کھلاو استعفی لاؤ
اربوں روپے نہ بناو استعفی لاؤ
اپنی آن بان نہ دکھاو استعفی لاؤ
لوگوں کو نہ لڑاو استعفی لاؤ
اپنا مذاق نہ بناو استعفی لاؤ
جعلی الیکشن کی حکومت نہ چلاو استعفی لاؤ
لوگوں کےصبر کو نہ آزماو استعفی لاؤ
آنیاں جانیا نہ دکھاو استعفی لاؤ
فوج کو نہ بلاو استعفی لاؤ۔

Wednesday 20 August 2014


ا للہ پاکٌ  کا د ید ا ر

اللہ پا ک جنتیوں سے پو چھیں گے کہ اے میرے  بندو ں اور کیا چا ہتے ہو جنتیکہیں گے
کہ اللہ آ پ نے ہمیں سب کچھ تو دے دیا ہمیں اور کیا چا ہیے  اس پر علما ء اور
انبیا ء کہیں گے  کہ اے اللہ پا ک ہم آپ کی زیا ر ت کر نا چا ہتے ہیں اللہ جل شا نہ 

اپنی زیا رت سے سر فرا ز فر ما ئیگے اللہ رب العز ت کی زیا ر ت کے بعد جنت کی تما م نعمتیں ہیچ ہو جائے گی  یعنی دوسری نعمتیں زیا رت کے مقا بلے میں

ایک کھیل لگے گی






آ خر میں اللہ ا علا ن فر ما ءے گے
ہمیشہ را ضی رہو گا  اب کبھی مو ت نہیں آیےگی یہ نعمتیں کبھی ختم نہی ہو گی اس
اعلا ن پر ان کی خو شی کو چا ر چا ند لگ جا ئےگے اس میں ہمیشہ رہیں گے

جنت کی د عا

جب آدمی اللہ تعا لی سے تین دفعہ جنت د عا کر تا ہےکہ   تو جنت عر ض کر تی ہے کہ اے 
اللہ اس کو جنت میں دا خل کردے 

Friday 15 August 2014

جرائم اور سزا

جرائم اور سزا
حسب ل جرائم پر شریعت نے حدود یعنی سزائیں مقرر کی ہیں جن کو نافذ کرنے میں ذرا بھی نرمی نہیں کرنی چاہیے تاکہ انذی جرائم کو معاشرے میں  پھلنے پھولنے کا موقع نہ ملے
شراب ۔عربی میں اس کو خمر کہتے ہیں جس کے استعمال سے عقل و ہوش بےکار ہو جائیں اللہ نے شراب کو رجس نا پاکی اور عمل شیطان کہا گیا ہے شراب صرف پینے ہی کی چیز کو نہیں کہتے بلکہ جس چیز کے کھانے سے نشہ پیدا ہو وہ شراب ہے آنحضرت صلی ا للہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر شراب حرام ہےہر نشہ آور چیز جوبڑی
مقدار
رپینے سے نشہ پیدا کرتی ہےاس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہےترمذی
آنحضرت صلی ا للہ  علہ وآلہ وسلم کا حکم ہے اللہ نے شرا  ب کو حرام کردیاہے  جس کو یہ قرآنی حکم پہنچے اور اس کے پاس شراب ہوتووہ اسےنہ  پیے اور نہ فروخت کرے
شراب کا ہدیہ میں دینا حرام ہےایک شخس نے چاہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں شراب ہدیہ پیش کرے  آپ نے فرمایا اللہ نے شراب حرام کردی ہے اس نے پوچھا تب میں اسے فروخت کردو  آپ نے فرمایا اللہ نے جب اسے پینا حرام کیاہے تو اسے بیچنا بھی حرام قرار دیا ہے اس نے کہا اسکو یہودیوں کو دے دوں۔ آپ نے فرمایا اللہ نے اس کو ہدیہ میں
دینا بھی حرام کیا ہے  کہا پھر کیا کروں آپ نے فرمایا ۔ مدینہ کی نالیوں میں بہادو۔ مسند حمیدی
شراب کی مجلسوں کا بائیکاٹحضرت عمر رضی اللہ تعالی کی روایت ہے کہآنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فر مایا جو    
   
شخص اللہ اور رسول اور روز آخرت پر یقین رکھتا ہواسے چاہیے کہ ا یسے دستر خوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب پی جارہی ہو
مسند احمد
شراب کودوا کے لیے استعمال کرنا حرام ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے اللہ نے اپنی حرام کردہ چیزوں میں تہہارے لیے شفا نہیں رکھی ہے بخاری
شراب لعنتی چیز ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہےآنحضرت صلی ا للہ علیہ وآلہ وسلم نےشراب کے بارے میں دس آدمیوں پر لعنت کی ہےشراب نچوڑنے والے پر اس اس کو نچڑوانے پراور شراب پینے والے پرشراب اٹھانے والے پر جس کے پاس شراب لیجائ جاے اسکو پلانے والے پر اسکو بیچنے والے پر اسکی قیمت کھانے والے پر اسکو خریدنے والے پر جس کے لیے خریدی گئ ہواسپر ترمذی ابن ماجہ نشہ آور چیزیں شیش
گانجا
کوکین
افیون
گرد
یہ سارے مختلف نام جن سے نشہ آور چیزیں مشہور ہے سب شراب کے حکم میں ہیں اور سب حرام ہیں ان کی تجارت حرام ہے ان کی زراعت حرام ہے  شرابی کو بعد ثبوت واقرار صحت مند نو جوان کو80 کوڑے مارے جاےاور بوڑھے کمزور کو 40 کوڑے مارے جائیں 


Eman Is My Beauty.
Islam Is My Image.


Verily In The Remembrance Of Allah Do Hearts Find The Rest.



Never Lose Hope Of Allah's Mercy.


Oh Allah , Don't Make This World Our Biggest Concern.

Wednesday 6 August 2014

کاواں ٹولی

ایکو بولی

14 اگست کو کون سی تبدیلی آرہی ہے  کونسا انقلاب آنے کو ہے کہیں ایسا انقلاب نہ آجائےکہ ملک افرا تفری کا شکار ہو جائے پہلے پاکستان عوامی تحریک کے لوگ مار دھاڑ کا شکار ہوئے اور مار کھاتے کھاتے اس دنیا سے منہ موڑ گئے پولیس والے بھی وہیں ہیں لیڈر بھی وہیں ہیں حکومت کرنے والے بھی حکومت کر رہے ہیں نقصان کس کا ہوا مظلوم عوام کا اور بارہ مئی کا واقعہ بھی عوام نہیں بھولے وہی پرانے سیاستدان وہی باریاں لینے والے کبھی پیپلز پارٹی تو کبھی مسلم لیگ اور یا پھر فوج،

ہمارے لوگوں کو کام کرنے والے دیانت دار مخلص، ذات پات اور اونچ نیچ اور فرقوں سے بالا تر ہوکر کام کرنے والوں کی ضرورت ہیں اسطرح کے واقعات نہ ہو جس ظرح گوجرانوالہ کا واقعہ ہواجہاں انسانیت کا احترام ہویہ کونسا انقلاب ہےجہاں پرانے لوگ ہی نظر آرہے ہیں سوائے اکا دکا ،

یاپھر کسی تیسری قوت کو بلانے کی سازش تونہیں ہورہی

پہلے جنرل ضیاءلحق گیارہ سال گزار گئے  اور پھر جنرل پرویز مشرف جنہیں کچھ لوگوں نے ہاتھ جوڑ کر اور کچھ لوگوں نےاللہ اللہ کرکے اور کچھ نے عدالتی راستہ اختیار کیاساید پرویز مشرف کچھ کام اچھا کرتے لیکن مفاد پرستوں ان سے جتنے فائدے اٹھانے تھے اٹھائے ،

اور لال مسجد والا واقعہ جسکا خمیازہ عوام بھگتتے رہے

مجھے اچھی ظرح یاد ہے جب جنرل پرویز مشرف نے کہا تھا کہ میں اقتدار اچھے لوگوں میں منتقل کردونگا لیکن اقتدار کے مزے ساید بڑے نرالے ہوتےہیں جومن کو بھاتے ہیں اور کوئی اقتدار چھوڑنا نہیں چاہتا


اگر تبدیلی آنا ہی چاہتی ہے تو ملک کو دیانت دارمخلص اور عوام کی جان ومال کی حفاظت اور دووقت کی روٹی دے سکیں  اور انصاف کا بول بالا ہواور پڑھے لکھے لوگ ہو ں اورپولیس والے ایسے ہوجو لوگوں کی جان ومال کے محافظ ہو انسانوں کی جانوں  کے دشمن نہ ہو ایسے پولیس والے نہ ہو جونادیدہ لوگوں کے کہنے پر چلے وہی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے سیاستدان نہ ہو


Saturday 2 August 2014

ڈوبنے سے بچاو

تی وی پر خبر نشر ہو رہی تھی کہ 37 لوگ سمندر میں نہاتے ہوئےاللہ کو پیارے ہو گئے ایک ماں آہ و بکاہ کر رہی تھی کہ اس کا بیٹا بھی سمندر میں نہاتے ہوئے اس دنیا سے چلا گیا لوگوں کی آہ وبکاہ جو ہم دیکھتے ہیں دنوں تک یاد رہتی ہے اور لوگوں کے بارے میں ہم سوچتے ہیں کہ ان کو بچانے کے لیئے ہم کیا کر سکتے ہیں لوگوں کی آگاہی کے لئے ہمارے پاکستانیوں کو زندگی بچانے والی جیکٹ کا استعمال عام کرنا چاہئےتاکہ لوگوں کی زندگی کو بچایا جاسکے میری ان بہن بھائیوں سے التجاہ ہے جو سمندر میں نہانا چاہتے ہوں وہ زندگی بچانے والی جیکٹ ضرور پہنے میری ان بہن بھائیوں سے درخواست ہے جو  مفت جیکٹ مہیا کرسکتے ہیں اسمہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ثواب دارین حاصل کرے اور لوگوں کو آگاہ کرے.