Tuesday 5 December 2017

 سجدہ تلاوت  کا حکم
قرآن مجید میں چودہ آیتیں ایسی ہے جن کو پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے چاہے پوری آپوری آیت کو یا سجدہ والے لفظ کو اگلے پچھلے الفاظ کے ساتھ پڑھ لیا جاے  سجدہ واجب ہو جاتا ہےاس سجدہ کو سجدہ تلاوت کہتے ہیں
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے
جب آدمی سجدہ کی تلاوت کرتا ہے تو شیطان ایک کونے میں بیٹھ کرآہ و بکاہ کرنے لگتا ہے اور کہتا ہےہاے افسوس آدم کی اولاد کو سجدہ کا حکم دیا گیا تو اس نے سجدہ کیا اور جنت کی مستحق ہو گئ اور  مجھے سجدے کاا حکم دیا گیا تو میں نے انکار کردیااور میں نار جہنم کا مستحق ہوا
سجدہ  تلاوت کے مقامات
قرآن پاک میں ایسی آیتیں جن کے پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے  کل چودہ ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے
سورہ الاعراف آیت 206 ۔
بلا شبہ جو فرشتے آپ کے رب کے حضور تقرب کا مقام رکھتے ہیں وہ کبھی اپنی بڑائ کے غرور میں آکر اس کی زندگی بجا لانے سے منہ نہیں موڑتےوہ ان کی پاکی بیان کرتے ہیں ا ور اس کے آگے سجدہ ریز رہتے ہیں
سورہ الرعد آیت 15
اور وہ اللہ ہی ہیں جس کو آسمان وں اور زمین کی ہر چیز چارو ناچار سجدہ کر رہی ہیں اور ان چیزوں کے ساے صبع شام اس کے آگے جھکتے ہیں،
سورہ النحل آیت 49 50
اور اللہ ہی کے حضور سجدہ ریز ہیں آسمانوں اورزمین کے سارے جاندار اور فرشتےاور وہ ہرگز اس کی بند گی سے سرتا بی نہیں کرتے  وہ اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہیں ڈرتے رہتے ہیں ا ور وہی کچھ کرتے ہیں جن کا انہیں حکم دیا گیا ہے
سورہ بنی اسرائیل آیت 109
اور وہ قرآن سنتے ہوے منہ کے بل گر جاتے ہیں اور ان کا خشوع اور بڑھ جاتا ہیں
سورہ مریم آیت 58
جب ان کو رحمن کی آیتیں پڑھ کر سنائ جاتیں تو وہ روتے ہوے سجدے میں گر جاتے،
سورہ حج آیت 18
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کے حضور وہ ساری مخلوق سر بسجود ہے جو آسمانوں میں ہیں اور اور زمین میں ہیں ا ور سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان اور بہت سے وہ لوگ ہیں جن پر خدا کا عذاب لازم ہو چکا ہے اور جس کو خدا ذلیل کر دے اس کو پھر کوئ عزت دینے والا نہیں بے شک اللہ جو چاہتا ہےکرتا ہے
سورہ الفرقان آیت 60 
اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ اس رحمن کو سجدہ کرو تو جواب دیتے ہیں یہ رحمن کیا ہوتا ہے کیا بس جسے تم کہہ دواسی کو ہم سجدے کرنے لگ جائیں اور دعوت ان کی نفرت اور بیزاری میں الٹا اور اضافہ کر دیتی ہے
سورہ النمل آیت 25 26
کہ وہ اس اللہ کو سجدہ نہیں کرتے جو آسمانوں اور  زمین کی پوشیدہ چیزیں نکالتا ہے  اور وہ سب کچھ جانتا ہے جسے تم چھپاتے اور ظاہر کرتے ہو اللہ جس کے سوا کوئ عبادت کا مستحق نہیں جو عرش عظیم کا مالک ہے
سورہ السجدہ آیت 15
ہماری آیات پر تو صرف وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں یہ آیتیں سنا کر جب یاد دہانی کرائ جاتی ہے تو سجدہ میں گر جاتے ہیں اور اپنے رب کی حمد اور تسبیح کرتے ہیں اور غرور میں آکر اس کی سر تابی نہیں کرتے  
سورہ ص آیت 24 25
اور داود علیہ السلام سجدہ میں گر گےء اور رجوع کر لیا اور تب ہم نے انکا وہ قصور معاف کر دیا اور یقینا ہمارے ہاں ان کے تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے
سورہ النجم آیت 62
 پس سجدہ کرو واسطے اللہ تعالی کے اور اسی کی عبادت کرو
سورہ انشقاق آیت 20 21
 تو ان لوگوں کو کیا ہوا ایمان نہیں لاتے اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
سورہ العلق آیت 19
اور سجدہ کرو اور خدا کا قرب حاصل کرو ۔
سورہ حم السجدہ آیت 38
اگر یہ لوگ دین س ے بے نیازی دکھائیں تو کوئ پرواہ نہیں جو فرشتے آپ کے رب کے حضور مقرب ہیں وہ سب وروز اسکی تسبیح میں لگے ہوے ہیں اور کبھی نہیں تھکتے،


No comments:

Post a Comment