Tuesday, 7 October 2014
سیاستدانوں کی عید
سیاستدانوں نے کیسے عید منائی وہ تو سب نے دیکھی
کل کا بچہ بلاول بھٹوزرداری جس نے سب کو خوب خوب سنائی وہی تو کہا جو ابا جان نے
کہا
مستقبل کے بنے میاں
عمران خان صاحب نے نماز میں اپنے دیسی طریقے سے
رومال نکالااور منہ صاف کیاارے بنے میاں نماز میں غیر ضروری حرکتیں کرنا منع ہے
اور خطبے کا انتظار نہ کیالگتا ہے طاہراقادری سے ملنے کی بڑی جلدی تھی
میاں نواز شریف صاحب بھی میدان میں اترےگونگلووں
سے مٹی اتارنے کی کوشس کی ا ور سیلاب زدگان کی مدد کو پہنچےجوان کا امیج لوگوں نے
خراب کیا اسے بحال کرنے کی کوشس کی
شیخ رشید کی پیشن گوئی سچ ثابت نہ ہونے پر شرمندہ
شرمندہ نظر آئےاور کھسیانی بلی کھمبانوچے والی بات سمجھ میں آئی
چودھری شجاعت نے بھی عید منا ہی لی بات سمجھ میں
آئے یا نہ آئے پھر بھی سمجھانے کی کوشس تو کی چلو ایک بات توسمجھ آتی ہے روٹی سوٹی
کھاو مٹی پاو
جاوید ہاشمی جوہمیشہ سے اپنے آپ کو باغی کہتے ہے
آج عید کے روز لوگوں نے ان کو باغی کہ کر انہیں عید کی مبارک باد دی اور وہ ہاتھ
ہلا ہلا کر لوگوں کو جواب دیتے رہے
ایم کیو ایم والو نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو
خوب لتاڑااور بڑی جلی کٹی سنائی اوربلا ول بھٹو زرداری کی خوب خبر لی بچہ سمجھ کر
چھوڑ دینا چاہئے بچہ عقل کا کچہ
ان سب سیاستدانوں کو یہ سمجھانا ہے عید خوشیوں کا
نام ہےاس دن گلے شکوے بھلاکر دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہئےاور سب کو
مل کر سنت ابراہیمی ادا کرنا چاہئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment